Loading
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ملک پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین کو سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔
واضح رہے پیر کے روز عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر دو ڈرون داغے گئے جس کو ملک کے ایئر ڈیفنس نے فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔
اس سے قبل جمعے کے روز سعودی افواج نے ہوثیوں کے زیر انتظام شہر الحدیدہ پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان معاملہ کشیدگی کا شکار ہیں۔
الحدیدہ کی بندرگاہ حوثیوں کے زیر انتظام یمن کے لیے اہم ہے جو ملک کے اس حصے کےلیے کمرشل اور امدادی درآمدات کو دیکھتی ہے۔
یمن میں سعودی حمایت یافتہ اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کشیدگی کی ذمہ داری حوثیوں پر عائد کی اور بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کو بزدلانہ قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل