Monday, July 27, 2026
 

عراق سے تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے کوشش، سعودی عرب کا ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

 



سعودی عرب کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق سے مشرقی خطے اور ریاض میں قائم تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے ڈرونز فائر کیے گئے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلیے عراق اور ایران سے منسلک مسلح گروپ کی جانب سے 2 ڈرونز فائر کیے گئے تھے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرونز فائر کرنا دہشت گردی کی کوشش ہے، سعودی عرب اپنے دفاع، تحفظ، شرعی اور اخلاقی طور پر جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب ڈرونز داغے جانے کی ذمہ داری کسی بھی ملک ، گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل