Monday, July 27, 2026
 

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، چار میچوں کی سیریز اسلام آباد میں ہوگی

 



جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ جنوبی کوریا کا وفد 24 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جو اپنے دورہ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے جن کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت، باہمی تجربات کے تبادلے اور کھیل کے مجموعی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان یہ سیریز دونوں ممالک کے کھیلوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی جبکہ قومی ٹیم کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی مقابلہ جاتی تیاری کا بھی بہترین موقع فراہم کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل