Monday, July 27, 2026
 

کراچی، پاکستان بازار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، دو ڈاکو ہلاک

 



شہر قائد کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق واقعہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں لیاقت چوک کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار حسن علی جام شہادت نوش کر گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں دونوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، بھاری مقدار میں ایمونیشن، چلیدہ خول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت، ان کے مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر پہلوؤں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل