Monday, July 27, 2026
 

گزشتہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 916 ارب روپے خرچ

 



وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی916 ارب روپے خرچ کیے جو 1000ارب روپے کے مقررہ ہدف سے84 ارب روپے کم ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 33 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے611 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز، ارکانِ پارلیمنٹ کی سکیموں پر 59.43 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے منصوبوں پر192.55ارب روپے، پانی کے منصوبوں پر137.49 ارب روپے، پاورڈویژن سمیت کارپوریشنز نے304.91ارب روپے خرچ کئے۔ ان میں این ایچ اے کے 182ارب،این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے 122.55ارب روپے شامل ہیں،اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں پر34.89 ارب ، وفاقی تعلیم پر27 ارب ، قومی صحت کے منصوبوں پر 13 ارب روپے، وزارت داخلہ کے منصوبوں پر15.23ارب ،آئی ٹی منصوبوں پر9.36 ارب، دفاع ڈویژن پر 8ارب، پلاننگ ڈویژن نے 19ارب روپے،ہائوسنگ منصوبوں پر13.93ارب ،انڈسٹریز پر5.46ارب، موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر2.28 ارب روپے خرچ ہوئے۔ گزشتہ مالی سال وزارت مذہبی امور نے کوئی ترقیاتی فنڈ استعمال نہیں کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل