Loading
ایرانی فوجی قیادت نے امریکا کی جانب سے دوبارہ فضائی حملے شروع ہونے کے بعد جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز اور تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
حکام نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بحری جہاز اس راستے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل