Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب صائمہ اپارٹمنٹ کے نزدیک پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ملزمان کی شناخت 27 سالہ مہر بن ولد موراد، 26 سالہ صدام ولد عبدالرزاق اور 40 سالہ سجاد ولد محمد بچل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسرا واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں پولیس مقابلے کے دوران ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت 21 سالہ عارف علی ولد خادم حسین کے طور پر ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل