Thursday, June 11, 2026
 

آج رات کے حملے سخت اور واضح ہوں گے، امریکی وزیر جنگ

 



امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایران پر کیے گئے حملے  سخت اور واضح ہوں گے۔ فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں سینٹکام ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے جنگ بندی کے وقفے کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ایران سے متعلق انٹیلیجنس اور ٹارگٹنگ صلاحیتوں میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ ???? JUST IN: SecWar Pete Hegseth just DROPPED this line on the media then walked off from CENTCOM HQ "We'll strike 'em hard TONIGHT — and hopefully Iran makes a good decision!" ???????????? Here we go ???? pic.twitter.com/mOEXWD757R — Eric Daugherty (@EricLDaugh) June 10, 2026 ہیگسیتھ کے مطابق سینٹکام نے اس عرصے میں معلومات کے حصول، اہداف کی نشاندہی اور نیٹ ورکس تک رسائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔ ???? NOW — LAURA LOOMER: How certain are you on our targeting ability to immediately find and finish off and EXECUTE every remaining senior leader within the Islamic Republic of Iran and IRGC? SECWAR PETE HEGSETH: "Let's just say this Command has used the ceasefire WISELY and with… pic.twitter.com/hDIV8MqGoq — Eric Daugherty (@EricLDaugh) June 10, 2026 انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی موجودہ صلاحیتیں آپریشن ایپک فیوری کے ابتدائی دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور جدید ہو چکی ہیں جس سے اہداف کی شناخت اور ان تک پہنچنے کی صلاحیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل