Loading
راولپنڈی کے مقامی اسپتال کی نرس سے گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ دھمیال میں متاثرہ نرس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے کا واقعہ فروری میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نرس فروری کے آخری ہفتے پینگلر دربار پر دعا کرنے گئی۔ دعا کے دوران دو مسلح افراد آئے اور اسے پہاڑی کی جانب لے جاکر زیادتی کی۔ ملزمان نے زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایف آئی آر کے مطابق اب ملزمان کی شناخت عاقب گل اور عاشق کے نام سے ہوئی۔ ملزم عاقب گل نے دو ہفتے قبل بھی متاثرہ خاتون کو فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل