Thursday, June 11, 2026
 

امریکا ایران معاہدے پر دستخط کب اور کہاں ہوں گے؟ ٹرمپ نے بتادیا

 



صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے اور اس ہفتے دستخطی تقریب رکھی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ معاہدے کی دستاویزات تقریباً حتمی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ ان کے بقول اگر یہ پیش رفت اسی رفتار سے جاری رہی تو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط رواں ہفتے کے اختتام پر یورپ میں ہوسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے سے متعلق تمام اہم نکات پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے اور متعلقہ دستاویزات کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور امید ہے معاہدہ چند روز میں حتمی شکل اختیار کر لے گا۔ دستخطی تقریب یورپ میں متوقع صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ جنگ بندی معاہدے معاہدے پر دستخط کسی یورپی ملک میں اس ہفتے کے آخر تک ہوسکتے ہیں لیکن وہ خود اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے البتہ نائب صدر جے ڈی وینس امریکا کی نمائندگی کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران بھی اس معاہدے کا اتنا ہی خواہاں ہے جتنا دیگر فریق، اور تمام متعلقہ ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی جانب بڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس ایران نے تاحال باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ ماضی میں بھی ٹرمپ معاہدے کے قریب ہونے کے اعلانات کرتے رہے ہیں لیکن ایسا ہو نہیں سکا تھا۔ واضح رہے کہ آج صدر ٹرمپ نے ایران پر سخت حملے کرکے اس کے تیل و گیس پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی تھی لیکن آخر وقت میں معاہدہ ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ حملے منسوخ کردیئے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل