Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے بتایا ہے کہ سولر پینلز پر نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے ہیں اور سولر کی وجہ سے بجلی مہنگی نہیں ہوئی ہے جبکہ سوشل میڈیا سے کمانے والے 5 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔
ایف بی آر کے حکام نے ٹیکنیکل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد چھوٹے دکان داروں کے لیے اسکیم کا اطلاق ایک سے زائد دکانیں رکھنے والوں پر نہیں ہوگا، دکانوں میں جاکر بیکنگ نہیں ہوگی لیکن اگر کوئی غیر معمولی اخراجات ہوں گے تو بیکنگ ہوگی۔
رکن ایف بی آر حامد عتیق سرور نے کہا کہ 40 لاکھ دکان داروں میں سے صرف 6 لاکھ رجسٹرڈ ہیں، ایف بی آر کے لیے 15 ہزار 264 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اس بار جو اقدامات ہیں وہ انفورسمنٹ سے متعلق ہیں، 600 ارب کے نئے انفورسمنٹ کے اقدامات لیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سولر پینل سے متعلق نئے ٹیکس اقدامات نہیں کیے گئے، سولر نے بجلی مہنگی ہونے سے بچائی ہے۔
حامد عتیق سرور نے کہا کہ ٹیکس ریٹ کو واپس لے کر آنا چاہیے، 322 ارب صرف سپر ٹیکس کی مد میں موصول ہوئے۔
بجٹ میں نئے ٹیکسز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے کمانے والے 5 فیصد ٹیکس ادا کریں گے، جہاز کے ٹکٹس خریداری پر ٹیکس کم کردیا گیا ہے، آئن لائن کریڈٹ کارڈز سے خریداری پر ٹیکس کم کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ دوہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس تبدیل نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فری لانسرز اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے ریلیف دیا گیا، الیکٹرانک سگریٹس کے لیکوئیڈز پر ڈیوٹی بڑھانے اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رکن ایف بی آر حامد عتیق سرور نے بتایا کہ ڈاکٹروں، انجینئرز سمیت دیگر پروفیشنلز پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل