Friday, June 12, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف کی پی پی پی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت

 



وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے لہٰذا ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل