Tuesday, June 16, 2026
 

راولپنڈی میں 17 سالہ لڑکی کی عمارت سے کودنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

 



تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اُس وقت تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی جب 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ آپریشن مکمل کیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت 17 سالہ عبش ماجد کے نام سے ہوئی ہے جو فیز 8 کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں موجود تھی۔ اہلکاروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لیا اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل