Loading
شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 14 جون کو پیش آیا جب معمولی جھگڑا بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ تک جا پہنچا۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت کبیر، تجمل اور محمد بلال کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم بلال کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ بتایا جا رہا ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے مزید جانچ جاری ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل