Loading
نام نہاد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کشیدگی کے معاملے میں ایک نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صورتحال نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ایک بلوائی کے موبائل فون سے ایسی ویڈیو برآمد ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو اسلحہ تھامے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود مناظر ان دعوؤں کے برعکس ہیں جن میں احتجاج کو مکمل طور پر پُرامن قرار دیا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق فوٹیج میں ایک شخص واضح طور پر خودکار ہتھیار کے ساتھ اہلکاروں کو نشانہ بناتا دکھائی دیتا ہے جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے واقعے کو سنگین قرار دیا ہے۔
یہ فتنہ دراصل نفرت، تشدد اور انتشار کے اس مکروہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جسکا واحد حل ان اسکی مکمل سرکوبی ہے۔
یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ یہ مسلح جتھے روز اول سے ایسے تشدد پسندانہ اقدامات کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ایسے واقعات انکو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کرتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل