Tuesday, June 16, 2026
 

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روحانی مناظر نے عالم اسلام کے دل موہ لیے

 



نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا اس تبدیلی کے مسجد الحرام میں عقیدت، احترام اور روحانیت سے بھرپور مناظر دیکھنے میں آئے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس لمحے کو نہایت عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب بیت اللہ کا غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔ حرم انتظامیہ کی نگرانی میں تیار کیا گیا نیا غلاف خصوصی تقریب کے دوران مسجد الحرام پہنچایا گیا جہاں ماہرین کی ایک بڑی ٹیم نے انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ اسے خانہ کعبہ پر آویزاں کیا۔ اس مقدس خدمت میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین اور حرم کے کارکنان سمیت سینکڑوں افراد شریک رہے۔ غلاف کی تبدیلی کا مرحلہ کئی گھنٹوں پر محیط رہا تاہم اس دوران مسجد الحرام میں عبادات اور طواف کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔ لاکھوں زائرین معمول کے مطابق بیت اللہ کے گرد طواف اور عبادت میں مشغول رہے جبکہ نئی چادر اوڑھتے کعبۃ اللہ کے روح پرور مناظر ہر آنکھ کو اپنی جانب متوجہ کرتے رہے۔ یہ مقدس روایت اب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ادا کی جاتی ہے۔ چند برس قبل تک غلاف کعبہ کی تبدیلی 9 ذوالحجہ کو اس وقت کی جاتی تھی جب حجاج کرام میدان عرفات روانہ ہو چکے ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں نسبتاً کم رش ہوتا تھا۔  تاہم حالیہ برسوں میں اس تاریخی تقریب کو یکم محرم سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ نئے ہجری سال کا آغاز اس بابرکت منظر کے ساتھ ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل