Tuesday, June 16, 2026
 

امریکا: شہری کو ایک بھول نے لاکھوں ڈالر جتوا دیے

 



امریکا میں ایک شخص کو معمولی سی بھول نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔ ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ شخص کے مطابق وہ باقاعدگی سے لاٹری خریدتے ہیں اور ٹکٹ خریدتے وقت دکاندار کو خاص ہدایات بھی دیتے ہیں لیکن اس بار وہ یہ ہدایات دینا بھول گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب میں فاسٹ کیش ٹکٹ خریدتے ہیں تو کیشیئر کو رقم دے کر کہتا ہوں کہ کوئی بھی فاسٹ کیش گیم دے دو لیکن حالیہ دنوں میں وہ ایک بات اور بھی کہتے تھے کہ کوئی بھی گیم دے دو، بس ڈیٹرائٹ لائنز والی نہیں کیونکہ وہ ان کی قسمت کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ لیکن قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ جب وہ اسپیڈ وے کے ایک پٹرول اسٹیشن پر ٹکٹ خریدنے گیا تو وہ اپنی یہی ہدایت دینا بھول گیا۔ نتیجتاً کیشیئر نے اُنہیں وہی ڈیٹرائٹ لائنز گیم کا ٹکٹ تھما دیا جس سے وہ ہمیشہ گریز کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار وی کیشیئر کو یہ بات بتانا بھول گئے اور اُس نے ان کے لیےڈیٹرائٹ لائنز گیم کا ٹکٹ پرنٹ کر دیا۔ وہ میں عموماً فوراً ٹکٹ چیک نہیں کرتے، اس لیے اسے موڑ کر جیب میں رکھ لیا۔ بعد میں جب انہوں نے ٹکٹ چیک کیا تو حیرت کے مارے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ اسی ٹکٹ ان کو 10 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ انعام جتوا دیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل