Tuesday, June 16, 2026
 

لاہور، کھلے مین ہول میں گر کر 5 سالہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج

 



لاہور کے علاقے سندر میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر کے علاقہ میں پانچ سالہ بچے حسن کے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت کا معاملے پر پولیس نے بچے کے والد عامر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں بچے کی موت کے ذمہ دار متعلقہ انتظامیہ، کنسٹرکشن کمپنی اور نجی سوسائٹی کو قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ 8 ماہ سے گلی کے 10 سے زائد مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں ہیں۔ والد عامر کے مطابق نجی سوسائٹی میں سیوریج سسٹم موجود نہیں جبکہ سوسائٹی کا پانی ٹربائن کے زریعے ہمارے سوریج میں جاتا ہے۔ نجی سوسائٹی نے رات بارہ بجے سے صبح سات تک سیوریج لائن میں پانی چھوڑنے کی بجائے شام کو ہی چھوڑ دیا۔ سیوریج میں پانی کا بہائو اتنا تیز تھا تین منٹ میں بچہ پہلے مین ہول سے بارھویں مین ہول سے مردہ ملا۔ دوسری جانب بچے کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے گلی میں مین ہول پر ڈھکن لگا دیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل