Loading
بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے سی پی پی اے کی باضابطہ درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کردہ یہ درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر باقاعدہ سماعت 30 جون کو کرے گا، جس میں تکنیکی جائزے کے بعد قیمتوں میں اضافے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
سی پی پی اے نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ مئی کے مہینے کے دوران بجلی کی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔
اگر نیپرا کی جانب سے اس درخواست کو منظور کر لیا جاتا ہے تو ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل