Loading
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ لبنان میں سیکیورٹی زون کے دو لاکھ رہائشی واپس نہیں آئیں گے، ایک بھی شخص واپس نہیں آئے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ لبنان کے سرحدی دیہات کی پہلی پٹی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام گھروں کو تباہ کر رہے ہیں، رہائشی دوبارہ انہیں کھڑا نہیں دیکھ سکیں گے۔
حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کے صدر کو سونپے جانے کی ٹرمپ کی تجویز پر اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ہم لبنان میں خود لڑ رہے ہیں، ہمیں الجولانی کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الجولانی سوٹ پہننے والا دہشت گرد ہے، اسے شام میں رہنا چاہیے اور ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل