Loading
ایران امریکا امن معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے یہود وہنود کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔
ایران امریکا جنگ بندی اورامن معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پربھارتی اوراسرائیلی قیادت کی بے چینی واضح ہے۔ بھارت اور اسرائیل ابتدا ہی سے پاکستان کی دنیا کو جنگ کے شعلوں سے بچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم رہے۔
بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر کی حالیہ گفتگو نے بھارت اوراسرائیل کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔
اسرائیلی سفیر نے بھارتی نیوزایجنسی سے گفتگو میں پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے،ہم اسے کسی مثبت مذاکراتی فریق کے طور پرنہیں دیکھتے۔ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک آگے بڑھیں، نہ کہ پاکستان جیسا کوئی ملک۔
اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کوان ممالک میں شمار نہیں کرتے جنہیں ہم اس عمل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ بھی لبنان کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کوجنگ بندی کے لیے خطرناک قراردے چکے ہیں۔
بین الاقوامی امور کے ماہرعمرکریم کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پیغام رسانی میں مرکزی کردارادا کیا اورانہیں مذاکرات کی میزپرلے کرآیا۔ پاکستان کی سول وعسکری قیادت نے شاندارسفارت کاری سے دنیا کو تباہ کن جنگ سے بچایا جوبھارت اوراسرائیل کو ہضم نہیں ہورہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل