Loading
حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ تل ابیب امریکا-ایران معاہدے کو توڑنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بند گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہو گئی۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود کم از کم 12 اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایک خلیجی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے مبینہ طور پر قطر، امریکا اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کی ثالثی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا مقصد لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو امریکا اور ایران کے عبوری معاہدے کو دیرپا علاقائی امن معاہدے میں تبدیل کرنا تھا۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملوں میں کم از کم 47 افراد کو ہلاک اور 97 کو زخمی کیا جو کہ نصف شب سے شروع ہوئے اور جمعہ تک جاری رہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل