Loading
اداکارہ اور ماڈل زینب رضا کو ڈرامے میں بولڈ ڈریسنگ کرنے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زینب رضا کے ایک ڈرامے ’رحمت‘ میں جہاں ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے وہیں حالیہ قسط میں ان کا لباس سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
ڈرامے کے ایک منظر میں زینب رضا نے جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز کئی ناظرین کے نزدیک غیر معمولی طور پر بولڈ تھا۔
اگرچہ منظر کو ایڈیٹنگ کے ذریعے محدود کرنے کی کوشش کی گئی تاہم لباس کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
View this post on Instagram
واقعے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈراموں میں ملبوسات کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔
بعض افراد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے پروگراموں میں لباس کے انتخاب میں زیادہ احتیاط برتی جانی چاہیے جبکہ کچھ نے ہدایت کار اور پروڈکشن ٹیم کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل