Monday, June 22, 2026
 

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کیلیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ

 



کوئٹہ  میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹر ماہ نور کی بیرونِ ملک منتقلی کے لیے تمام تر قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طبی معائنہ اور ابتدائی علاج جاری ہے، جہاں انہیں مزید ایک ہفتے تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا اور  اس کے بعد انہیں امریکا روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال کے جنرل سرجری یونٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اور اس دوران وہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ افسوسناک حادثے میں ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے کی کوشش کرنے والا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی بری طرح جھلس گئےگیا تھا، جو کوئٹہ میں زیر علاج رہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل