Saturday, June 20, 2026
 

عاصم اظہر کی اسپتال سے تصویر وائرل، مداح پریشان

 



معروف گلوکار عاصم اظہر کی اسپتال سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے، تاہم گلوکار نے فوری طور پر اپنی صحت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے تمام خدشات دور کر دیے۔ عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ نیبولائزر ماسک پہنے نظر آئے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن ’’ویلکم بیک‘‘ تحریر کیا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بعد ازاں گلوکار نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں اور وہ صرف گلے اور ٹانسلز کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو فکر میں مبتلا کرنا نہیں تھا۔ عاصم اظہر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ڈاکٹرز انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ اب کچھ دن آرام کریں کیونکہ وہ بہت زیادہ مصروف رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی محبت اور حالیہ ریلیز ہونے والے گانوں پر مثبت ردعمل دیکھ کر انہیں پہلے ہی کافی بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ گلوکار نے اپنے مداحوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کے نئے گانوں ’’آرزو‘‘ اور ’’تو ہے وہی‘‘ کو ملنے والی پذیرائی ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ ان کی وضاحت کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل