Loading
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے جنرل اسمبلی کے ایک پروگرام میں اقوام متحدہ کی ایک سینئر اہلکار کو پوائنٹ آف آرڈر اٹھانے کی کوشش پر "چپ رہنے" کا کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ تقریب کے دوران اسرائیلی سفیر نے جنگی تنازعات میں جنسی تشدد کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پیٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اسرائیلی مظالم کیخلاف رپورٹ شائع کرنے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جس میں فلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد کے نمونوں کو دستاویز کیا گیا تھا۔
ڈینی نے پرامیلا پیٹن پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کو نشانہ بنانے کے سیکرٹری جنرل کے جنون کے آگے جھُک گئی ہیں۔
Israeli ambassador to the United Nations, Danny Danon, got in a shouting match with the U.N.'s special representative for children and armed conflict, Vanessa Frazier, after she interrupted his remarks at Friday's meeting regarding allegations that Israeli soldiers and settlers… pic.twitter.com/Qp8hEuN6HU
— CBS News (@CBSNews) June 20, 2026
اس موقع پر بچوں اور مسلح تنازعات کی خصوصی نمائندہ وینیسا فریزیئر نے مداخلت کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ مجھے افسوس ہے لیکن مجھے ایک پوائنٹ آف آرڈر اُٹھانا ہے۔ جس پر اسرائیلی سفیر نے کہا کہ نہیں تم چپ رہو کیونکہ میں ابھی بول رہا ہوں۔ شرم کرو تم اس جنون کا حصہ ہو۔
وینیسا فریزر نے جواب دیا کہ یہ ذاتی نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے ایک پوائنٹ آف آرڈر اُٹھانا ہے۔ جس پر ڈینی نے کہا کہ آپ کو ہم پر دھونس جمانے کی ضرورت نہیں۔ ہم ایک رکن ریاست ہیں اور آپ اقوام متحدہ کے لیے کام کرتی ہیں، اور آپ اب خاموش رہیں۔ آپ اور آپ کی شرمناک رپورٹ۔
واضح رہے کہ وینیسا فریزر نے حال ہی میں فلسطینی بچوں کے خلاف سنگین انسانی جرائم پر اسرائیلی فوج اور سیکورٹی فورسز کو بلیک لسٹ کرنے کی ایک رپورٹ شائع کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل