Loading
امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا اعلیٰ سطح کا اجلاس ملتوی کردیا تھا تاہم جزئیات پر ٹیکنیکل ٹیم کی ایک اہم میٹنگ ہونا تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوچکے ہیں جبکہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی وہاں پہلے سے ہی موجود ہیں۔
دوسری جانب بی بی سی فارسی نے امریکی نشریاتی ادارے ایگزیوس کا حوالے دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سنیچر کے روز سوئٹزرلینڈ کا دورہ کرسکتے ہیں۔
البتہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سوئٹزرلینڈ کے لیے روانگی کے دن اور وقت کے بارے میں ابھی حتمی طور کچھ واضح نہیں ہے بلکہ اس میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے پر ابتدائی مذاکرات کا پہلا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں متوقع ہے تاہم مذاکرات کی درست تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب امریکا اور ایران معاہدے کے مرکزی ثالث پاکستان کے وزیر خارجہ محسن نقوی اہم دورے پر مشہد پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایرانی صدر سے اہم ملاقات کریں گے اور براہ راست مذاکرات پر زور دیں گے۔
ادھر امریکا ایران معاہدے کے ایک اور اہم ثالث قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی جو کے درمیان اہم ثالثوں میں شمار کیے جاتے ہیں جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو امریکی وفد کی قیادت کرنا تھی تاہم انھوں نے جمعرات کی شام آخری وقت میں اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ وہ آئندہ دنوں میں سوئٹزرلینڈ جائیں گے یا نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل