Loading
کراچی کے علاقے لائنزایریا میں مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق لائنز ایریا بابا آئل والی گلی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت 24 سالہ محمد آمین ولد عنایت اللہ سے ہوئی۔
ایس ایچ او بریگیڈ عمران آفریدی نے بتایا کہ اہل خانہ کی ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص نے گلہ میں پھندا لاکر خود کشی کی ہے۔
جاں بحق شخص کئی ماہ سے بے روزگار تھا۔ پولیس اس حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل