Sunday, June 21, 2026
 

بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے نام پر مہر لگا دی

 



پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے براہِ راست رابطہ کرکے آئندہ حکومتی حکمت عملی اور عوامی حقوق کے تحفظ سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی ہدایات دیں۔ گفتگو کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل، آئینی حقوق اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے امجد ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے دوران عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے اور خطے کے آئینی و معاشی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل