Sunday, June 21, 2026
 

کراچی، گلبرگ اور سر سید ٹاؤن میں پولیس مقابلے، دو زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

 



شہر قائد کے علاقوں گلبرگ اور سرسید ٹاؤن میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں دو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شہزاد، دانیال اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلوں کے دوران ملزمان کے دو ساتھی جن میں ایک کی شناخت روفی عرف کے نام سے ہوئی ہے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ماضی کے جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل