Loading
گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت دونوں جماعتوں نے ایوان میں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
گلگت میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما حفیظ الرحمن نے اعلان کیا کہ پارٹی قائد ایوان کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے بھی مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کی حمایت کرے گی جبکہ ڈپٹی سپیکر اور گورنر کے معاملات وفاقی فارمولے کے مطابق طے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد اور سیاسی استحکام کے لیے اسمبلی میں ایک دوسرے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ن لیگ کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں سیاسی استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سازی اور دیگر اتحادی امور پر مزید فیصلے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ، نیئر حسین بخاری اور امجد ایڈووکیٹ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حفیظ الرحمن اور دیگر پارلیمانی ارکان شریک تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل