Loading
معروف گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر نے اٹلی کے جزیرے سسلی میں ہونے والی اپنی شاندار شادی کی تقریب کی سرکاری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ دعا لیپا نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک مجموعہ پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں "Mr & Mrs" لکھا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شادی کی تقریب میں دعا لیپا نے معروف فیشن ہاؤس چنیل (Chanel) کا خصوصی ہاؤٹ کوچر گاؤن زیب تن کیا، جسے ڈیزائنر میتھیو بلیزی نے تیار کیا تھا۔ گاؤن کو پروں اور کرسٹل کی نفیس کڑھائی سے مزین کیا گیا تھا۔
چنیل کے مطابق یہ دلہن کا لباس پیرس میں واقع فیشن ہاؤس کے مشہور ایٹیلیئرز میں ہاتھ سے تیار کیا گیا، جبکہ دعا لیپا کے عروسی دوپٹے پر بھی موتیوں اور پروں کی ہاتھ سے کڑھائی کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
اپنے دلہن کے روپ کو مکمل کرنے کے لیے دعا لیپا نے سفید ساٹن کے خصوصی جوتے پہنے، جو معروف برانڈ ماسارو نے خاص طور پر ان کے لیے تیار کیے تھے۔
شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اس جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کیلَم ٹرنر کی شادی کی تقریب پر 15 لاکھ پاؤنڈ سے زائد لاگت آئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل