Loading
شہر قائد میں پولیس نے دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 2 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق محمد علی گوٹھ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔
زخمی ملزم کو ریاض عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب پریڈی پولیس نے جناح گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے دوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔
زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل