Monday, June 22, 2026
 

ایران کی ناکا بندی ختم، کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے گئے، عباس عراقچی کا دعویٰ

 



ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں ایران کی ناکا بندی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشترکہ اعلامیے کو کوٹ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انتھک پاکستانی اور قطری ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ Tireless Pakistani and Qatari mediation has delivered major progress to end Lebanon War. Oil and petrochem exports are waived, blockade lifted, some frozen assets released, and major reconstruction & development plan launched for Iran. 1st real test: Lebanon deconfliction cell https://t.co/q0okD2qwSO — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 22, 2026 انہوں نے کہا کہ تیل اور پیٹرو کیم کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئیں اور ایران کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی جبکہ کچھ منجمد اثاثے جاری کیے گئے اور ایران کے لیے تعمیر نو اور ترقی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پہلا اصلی امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل