Loading
فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہیں۔
پہلی مرتبہ 48 ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈکپ کی خاص بات یہ ہے کہ نہ صرف غیر مسلم ممالک کی متعدد ٹیموں میں مسلمان کھلاڑیوں کی نمائندگی ہے بلکہ پہلی مرتبہ 14 مسلم ممالک کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
دو روز قبل یورپ ملک اسپین کے نوجوان مسلم کھلاڑی لامین یمال کی سعودی عرب کے خلاف گول کرکے سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اب مصری فٹبال ٹیم کی ایک روحانی اور ایمان افروز ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف اہم مقابلے سے قبل قرآن پاک کی تلاوت اور اجتماعی دعا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں ٹیم کے ارکان نہایت عقیدت اور خشوع کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کرتے اور اللہ تعالیٰ سے کامیابی کے لیے دعا مانگتے نظر آرہے ہیں۔
Egyptian team recites Qur’and and makes duaa right before making their historic World Cup win. ???????? ???? pic.twitter.com/EdiwVIHX2n
— Muslim (@Muslim) June 22, 2026
اس منظر کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین اسے کھیل اور روحانیت کے حسین امتزاج کی مثال قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے مصری کھلاڑیوں کے اس اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں اترنے سے پہلے اللہ پر بھروسہ اور دعا کرنا ایک مثبت پیغام ہے جو دنیا بھر کے مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل