Loading
کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایل میں پاناما کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھ لیں۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں حاصل ہونے والی یہ کامیابی کروشیا کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح تھی جس کے بعد ٹیم کے پوائنٹس کا کھاتہ کھل گیا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم پاناما کے تیز رفتار حملوں نے کروشین دفاع کو کئی بار مشکلات سے دوچار کیا۔
وقفے کے بعد کروشین کوچ زلاتکو دالیچ نے دو جارحانہ تبدیلیاں کیں جن میں سے ایک فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
متبادل کھلاڑی آنٹے بودیمیر نے دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں جوسیپ اسٹانیشچ کے کراس پر شاندار فنش کرتے ہوئے میچ کا واحد گول اسکور کیا۔
اس گول نے پاناما کی ورلڈ کپ مہم کا خاتمہ بھی یقینی بنا دیا کیونکہ ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکی ہے۔
میچ کروشیا کے کپتان لوکا موڈریچ کے لیے بھی یادگار ثابت ہوا۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا 200واں میچ تھا۔
40 سالہ مڈفیلڈر نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل