Loading
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار ہے اور گرین شرٹس کو ایونٹ میں مسلسل 14ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔ اس سے قبل پاکستان کو اپنے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول رانا وحید اشرف نے اسکور کیا، تاہم یہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔
مسلسل ناکامیوں کے باعث پاکستان ٹیم اب تک پرو ہاکی لیگ میں ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہے جس پر شائقین اور سابق کھلاڑیوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 26 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جہاں وہ ایونٹ میں پہلی کامیابی اور پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل