Loading
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مبینہ طور پر15 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی اور ملزمان نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بھی بنا ڈالی۔
پولیس نے بتایا کہ ریپ اور چائلڈ پروٹیکشین ویلفیئر ایکٹ کے مختلف سیکشنز کے تحت ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ تھانہ بڈھ بیر پولیس کو شہاب خیل کے رہائشی نے رپورٹ کی کہ ان کی بیٹی مدرسے کی طالبہ ہیں اور حسب سابق مدرسے جا رہی تھیں جہاں راستے میں ملزم عاطف نے کپڑے لےجانے کے بہانے اسے اپنے گھر بلایا۔
پولیس کے مطابق درخواست گزار نے بتایا کہ ملزم عاطف اور ان کے گھر میں پہلے سے موجود اس کے دیگر دو ساتھیوں احمد اور اقداری عرف شریفے نے مل کر بیٹی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے مقدمے میں تاخیر علاقہ عمائدین کی وجہ سے ہوئی جو فریقین کے مابین راضی نامہ کرانے کی کوششیں کر رہے تھے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں نامزد ملزموں کی گرفتاری کےلیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل