Wednesday, June 24, 2026
 

عاشورہ جلوس، وزارت صحت خیبرپختونخوا کا اہم ہدایت نامہ جاری

 



خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے عاشورہ کی ایڈوائزری پر عمل درآمد کیلیے ہدایت جاری کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے متعلقہ شہروں کے تمام اسپتالوں کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس از کو ایڈوائزری پر عمل درآمد کی ہدایات کردی۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ امام بارگاہوں کے باہر اور جلوس کے راستوں پر میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں جبکہ ادویات سمیت ضروری آلات کا بندوبست بھی کیا جائے۔ محکمہ صحت نے جلوس کے راستوں پر ایمبولنس موجود رکھنے کی ہداہت بھی کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل