Wednesday, June 24, 2026
 

اسلام آباد؛ آٹے سے لدا ٹرک حادثے کا شکار، دو جاں بحق

 



اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو بائی پاس پر آٹے سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک بچہ اور خاتون شامل ہیں، حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک کا اگلا ایکسل ٹوٹنے سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بے قابو ٹرک سڑک کنارے چلتے پیدل افراد پر چڑھ دوڑا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار تاہم پولیس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور زخمی بچی کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل