Wednesday, June 24, 2026
 

دورۂ ویسٹ انڈیز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

 



دورۂ ویسٹ انڈیز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کی جانب سے لیے گئے فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔ میڈیکل پینل نے دونوں کرکٹرز کو اپنی فٹنس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ری ہیب پروگرام میں شامل ہونے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے بھی فٹنس مسائل کے باعث ریڈ بال کیمپ ایک ہفتے کی تاخیر سے جوائن کیا تھا جبکہ اب انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق اگر محمد رضوان اور سعود شکیل مقررہ وقت تک مکمل فٹ نہ ہو سکے تو دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ان کی قومی ٹیم میں شمولیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا آئندہ ہفتے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان کی دستیابی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صرف رضوان اور سعود شکیل ہی نہیں بلکہ ریڈ بال کیمپ میں شامل دیگر کئی کھلاڑیوں کی فٹنس بھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر رہی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے مزید چار کرکٹرز کو ریڈ بال کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔ کامران غلام، شاہ زیب خان، روحیل نذیر اور حمزہ نذر کو کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ روحیل نذیر نے کیمپ میں شمولیت کے فوری بعد ریڈ بال پریکٹس میچ میں بھی حصہ لیا جبکہ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل