Wednesday, June 24, 2026
 

مشہور گلوگارہ الکایاگنک کو بھارت کا اعلیٰ اعزاز، مداحوں کو جذباتی پیغام

 



بھارت کی مشہور گلوکارہ الکایاگنک طویل عرصے تک علالت کے باعث مداحوں سے دور رہنے کے بعد پہلی دفعہ عوامی تقریب میں شریک ہوئیں اور بھارت کا اعلیٰ عوامی اعزاز پدما بھوشن وصول کیا اورمداحوں کے نام اپنے جذباتی پیغام میں اپنی صحت سے بھی آگاہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں الکایاگنک نے لکھا کہ گزشتہ دو برس سے میں منظرعام، عوامی تقریبات میں شرکت اور اپنے سفر کے بارے میں آگاہ کرنے سے دور رہی ہوں، آپ میں سے کئی لوگ جانتے ہیں میں صحت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہوں تاہم آپ سب کا پیار، دعائیں، پیغامات اور غیرمتزلزل حمایت ہر لمحے میں میرے ساتھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں ملک کے سب سے بڑے عوامی اعزاز پدما بھوشن وصول کرنے کے لیے باہر آئی ہوں تو میرا دل خوشی کے جذبات سے بھرا ہوا تھا، یہ اعزاز میرے لیے واقعی انتہائی عاجزی کا باعث ہے اگرچہ میرا نام اس پر درج ہے تاہم یہ ہر سامع کا ہے جنہوں نے میری آواز کو اپنی زندگی میں شامل کیا، نسلوں تک میرے آواز تبدیل کی اور ہر لمحہ چاہے کامیابیاں ہوں یا آزمائش میرے ساتھ کھڑے رہے۔ الکایاگنک نے کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے خاص طور پر معنی خیز محسوس ہو رہا ہے کیونکہ یہ نہ صرف میرے کام کا اعتراف ہے بلکہ میری طاقت کی یاد تازہ کر رہی ہے جو پیار، امید اور ثابت قدمی سے ملتی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے تفصیل بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ میں آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہوں اور میں آج یہاں آنا چاہتی تھی صرف میرے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کی خاطر جو اس سفر میں میرے ساتھ رہا ہے۔ ملک کا اعلیٰ اعزاز ملنے پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اعزاز کو انتہائی عاجزی اور احترام کے ساتھ قبول کرتی ہوں۔ مشہور گلوکارہ نے کہا کہ میں نے آج صرف ایک اعزاز حاصل نہیں کیا بلکہ ان لاکھوں افراد کی محبت محسوس کی جو میرے اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       یاد رہے کہ بالی ووڈ کو مشہور گانے دینے والی الکایاگنک نے دو سال قبل سوشل میڈیا پر ہی اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ پرواز سے اتر رہی تھی تو محسوس ہوا کہ وہ کچھ نہیں سن پا رہی ہیں اور بتایا تھا کہ کام سے دور رہنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وائرل انفیکشن کے باعث انہیں سماعت میں مسئلہ پیش آیا تھا جو غیرمعمولی بیماری ہے اور اس سے میں بالکل لاعلم تھی اور سب کچھ اچانک ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل