Loading
لیگو نے اپنی نئی ٹیکنِک کوینِگ سیگ سیڈیئرز اسپیئر سیٹ کی تشہیر کے لیے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اس کا ایک حقیقی سائز کا ماڈل تیار کر لیا، جو تقریباً 3 لاکھ 28 ہزار لیگو ٹیکنک پرزوں سے بنایا گیا ہے۔
اس منفرد کار کو مشہور ٹیسٹ ڈرائیور مارکس لندھ نے برطانیہ کے گڈ ووڈ ہل کلائمب ٹریک پر چلایا، جہاں اس نے نہ صرف توجہ سمیٹی بلکہ دنیا کی تیز ترین لیگو کار کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس کی رفتار پہلے ریکارڈ (50 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے بھی کہیں زیادہ رہی۔
یہ مکمل سائز کی گاڑی ایک انجینئرنگ شاہکار قرار دی جا رہی ہے۔ اسے بنانے میں لیگو ٹیم کو تقریباً 9400 گھنٹے لگے اور نتیجہ اتنا حقیقت سے قریب ہے کہ چلتی ہوئی حالت میں یہ کسی حقیقی کوینیگ سیگ کار جیسی دکھائی دیتی ہے، نہ کہ پلاسٹک بلاکس کا ماڈل۔
لیگو کے ڈیزائن لیڈ لوبور زیلنکا نے ٹاپ گیئر کو بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے پیچیدہ پروجیکٹ تھا جسے سب سے کم وقت میں مکمل کیا گیا۔
ان کے مطابق ہدف یہ تھا کہ گاڑی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ اس میں کوینیگ سیگ کے مشہور ’گھوسٹ موڈ‘ کو بھی شامل کیا گیا، جس کے باعث اس میں متعدد کھلنے والے باڈی پینلز موجود ہیں۔
گاڑی کا مجموعی وزن تقریباً 1800 کلوگرام ہے، جس میں سے تقریباً 400 کلوگرام لیگو پارٹس پر مشتمل ہیں۔ اس کے اندر ایک کسٹم میٹل چیسس، فیا معیار کا رول کیج، کوینیگ سیگ کاربن فائبَر وہیلز اور مکمل سسپنشن سسٹم نصب ہے۔
اصل سپرکار کے برعکس یہ لیگو ماڈل ایک چھوٹے برقی موٹر سے چلتا ہے، جس نے اسے 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل