Thursday, June 25, 2026
 

کراچی، پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

 



شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پروٹوکول میں شامل پولیس کی موبائل گھر کے باہر گاڑی سے ٹکرا کر فرار ہوگئی۔ ڈیفنس میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو پروٹوکول میں شامل تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری اور پھر ڈرائیور نے ایک سیکنڈ بعد گاڑی دوڑا دی۔ پولیس موبائل کی ٹکر اس قدر زور سے لگی کہ کھڑی ہوئی گاڑی اپنی جگہ سے آگے بڑھ گئی جبکہ اُس کے پچھلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تاہم پروٹوکول اور پولیس موبائل کے حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل