Thursday, June 25, 2026
 

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ؛ بارودی گولہ ٹکرانے سے شدید نقصان

 



آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی مال بردار جہاز پر نامعلوم سمت سے آنے والا ایک بارودی گولہ ٹکرا گیا۔ اس بات کا انکشاف بحری نقل و حرکت پت نظر رکھنے والی برطانیہ کے ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے جمعرات کو جاری ایک انتباہ میں کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم پروجیکٹائل جہاز کے دائیں حصے (اسٹار بورڈ) سے ٹکرایا جس سے جہاز کے برج کو نقصان پہنچایا۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق جہاز کے کپتان نے واقعے کے فوراً بعد اطلاع دی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز سے تیل یا کسی خطرناک مادے کے اخراج کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ برطانوی بحری نگرانی کے ادارے نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جہاز کو احتیاط کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گولا کس جانب سے داغا گیا یا اس کے پیچھے کون ذمہ دار تھا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران، عمان اور دیگر علاقائی ممالک آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نئے انتظامات پر مشاورت کر رہے ہیں۔  UKMTO WARNING 074-26 - ATTACK Click here to view the full warning.⤵️ https://t.co/0hDEAb7xO9#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/HlPzQDLBja — UKMTO Operations Centre (@UK_MTO) June 25, 2026 علاوہ ازیں امریکا اور ایران کے درمیان بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے دوحہ میں براہِ راست فوجی رابطہ چینل قائم کرنے پر اتفاق سامنے آ چکا ہے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے 28 فروری کو مشترکہ حملے کے جواب میں ایران نے یہ اہم ترین آبی گزرگاہ بند کردی تھی جو حال ہی میں جنگ بندی معاہدے کے بعد کھولی گئی ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل