Thursday, June 25, 2026
 

شمالی کوریا کا 10 ہزار ٹن وزنی میزائل کروزر لانچ کرنے کا منصوبہ تیار

 



شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی بحریہ کی جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور جلد ہی 10 ہزار ٹن وزنی اسٹریٹجک گائیڈڈ میزائل کروزر بحری بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ بحری افواج کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کا منصوبہ طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کے بقول ملک کی دفاعی حکمت عملی میں بحریہ کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے اس لیے جدید جنگی جہازوں اور میزائل نظام سے اس کی صلاحیت کو مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ کم جونگ ان نے کہا کہ جوہری صلاحیت سے لیس بحریہ شمالی کوریا کی دفاعی طاقت کو مزید مؤثر اور کثیرالجہتی بنائے گی جس سے کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دینے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چو ہیون نامی جنگی جہاز کے بعد جلد ہی کانگ کون نامی تباہ کن (ڈسٹرائر) کو بھی آپریشنل سروس میں شامل کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد 10 ہزار ٹن وزنی اسٹریٹجک گائیڈڈ میزائل کروزر لانچ کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے ہدایت دی کہ ملک کو ہر سال کم از کم دو جدید جنگی جہاز تیار کرنے چاہییں تاکہ بحریہ کو مسلسل جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جا سکے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل