Thursday, June 25, 2026
 

پی ٹی آئی رہنما نے میثاق جمہوریت کا عندیہ دے دیا

 



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے سب بیٹھ کر رولز آف گیمز کا تعین کریں تو میثاق جمہوریت ہوسکتا ہے۔       رہنما  پی ٹی آئی  علی محمد خان  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر  اعظم شہباز شریف  کی جانب سے میثاق جمہوریت کی پیشکش  سے متعلق  کہا ہے کہ میثاق جمہوریت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ سیاسی قوتیں بیٹھیں اور گفتگو  کریں، میں  تو اس سے آگے کہتا ہوں کہ سیاسی جماعتیں پھر اسٹیبلشمنٹ نمائندوں کو بھی ساتھ  بٹھائیں، رولز آف  گیمز کا تعین کر لیا جائے، اور یہ طے کر لیں کہ اس سے آگے نہیں جانا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ  کیوں ناں  یہ طے کر لیا جائے تاکہ روز روز  نئے تنازع پیدا نہ ہوں؟۔  انہوں نے کہا کہ  حکومت میں رانا ثنا اللہ، پرویز اشرف، احسن اقبال  جیسے لوگ سنجیدہ لوگ ہیں،  وہ بیٹھیں، وزیر اعظم کی جانب سے بار بار  آفر آ رہی ہے، ہمیں محمود خان پر اچکزئی  پر اعتماد ہے، ہم نے  اجلاس میں  اس کی توثیق کی کہ ہم  اچکزئی صاحب کو سپورٹ کریں گے۔ علی محمد خان نے کہا کہ جو جو حلقے کھولنے ہیں کھول لیں،2013 ، 2018 اور 2023   کے انتخابات   کھول لیں، میں  تو کہتا ہوں کہ پہلے میرا حلقہ کھول لیں ، لیکن یہ حل نہیں ہے۔   علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتظامی عہدوں پر  بیٹھے لوگ  پارٹی کے مسئلوں کو حل کریں اور  24 گھنٹے میں مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوپر بیٹھے ہوئے لوگوں میں بانی پی ٹی آئی کی  رہائی  کے حوالے سے سینس آف ارجنسی نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں  تو کہتا ہوں کہ آگے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ نکالیں، جیل کی مشکلات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیل کی گرمی  جہنم کی گرمی جیسی ہوتی ہے یہ  گھر کی گرمی جیسی نہیں ہوتی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل