Loading
چارسدہ: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن تعاون کیلیے تیار ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے بیرسٹر ارشد عبداللہ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور پھر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوگا تو معیشت مستحکم اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، گندم اور سی این جی کے مسائل پر ہم صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم صوبائی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے مؤثر اقدامات نہیں اٹھا سکی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہوں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مثبت اور دیرپا اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے محافظ کو اسمبلی فلور پر لا کر غیر آئینی اقدام کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئین اور قانون کو نہ ماننے والوں سے مذاکرات ممکن نہیں، مضبوط وفاق ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، مسائل ہٹ دھرمی سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوتے ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے بجٹ منظور نہ ہونے کے دعوے کر رہی تھی، این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مرکز میں صوبے کا مؤثر مقدمہ پیش نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں صوبے کیلئے زیادہ وسائل حاصل کرنے کے بجائے صوبائی بجٹ میں کمی کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل