Loading
بھارت کی تیلگو سپر اسٹار سمانتھا روتھ پربھو اپنی فلم ما انٹی بنگارم کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کے پہلی دفعہ ماں بننے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں ان کی فلم ما انٹی بنگارم کی کامیابی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سمانتھا روتھ پربھو نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم پیش رفت کی تصدیق کی اور انہوں نے کھل کر اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کا ذکر چھیڑ کر کے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
سمانتھا روتھ پربھو حیدرآباد میں ما انٹی بنگارم کی کامیابی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئیں اور میڈیا سے جذباتی گفتگو کی، مذکورہ تقریب فلم کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے منعقد کی گئی تھی تاہم ان کے اعلان سے مداحوں کو بیک وقت دوسری خوشی مل گئی۔
تیلگو سپر اسٹار کافی دنوں سے ان کی ممکنہ پہلی حمل کی خبروں اور قیاس آرائیوں پر میڈیا میں نمایاں تھیں تاہم اب انہوں نے باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘معاف کیجیے دوستو، ایک اور مختصر وقفہ ہوگا اور پھر میں واپس آ جاؤں گی، مجھے معلوم ہے کہ اب مجھے میٹرنٹی چھٹیاں لینی ہوں گی لیکن میں بہت خوش ہوں’۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ عارضی طور پر کام سے دور ہو رہی ہیں تاکہ اپنی صحت اور بطور ماں آنے والے نئے سفر پر توجہ دے سکیں۔
سمانتھا روتھ کی باتوں پر تقریب میں موجود لوگوں کی جانب سے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جہاں اداکارہ کے شوہر اور فلم ساز راج نیدیمورو بھی موجود تھے، ان کے علاوہ فلم کے ہدایت کار بی وی نندنی ریڈی اور فلم کی ٹیم کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔
It's official, #Samantha confirms pregnancy.
She confirmed it during the success press meet for her new movie, Maa Inti Bangaaram pic.twitter.com/yqvvelwQ2j
— Films Spicy (@Films_Spicy) June 25, 2026
قبل ازیں میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ماانٹی بنگارم کی ادارہ اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی تھیں۔
سمانتھا کے حمل سے متعلق خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب وہ فلم ما انٹی بنگارم کی تشہیری تقریبات میں شریک ہو رہی تھیں جہاں مداحوں نے ان کی ظاہری شکل اور لباس کے انتخاب میں معمولی تبدیلیاں محسوس کیں اور اسی بنیاد پر سوشل میڈیا میں بحث چھڑ گئی۔
فلم کے حوالے سے ایک تقریب میں ان کی سفید ٹی شرٹ کی وجہ قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس میں ان کے حمل کی واضح علامات دکھائی دے رہی ہیں تاہم اس وقت اداکارہ کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی اور کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے سمانتھا روتھ کے لیے زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے اعلان پر انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ہدایت کار نندنی ریڈی نے کہا کہ یہ خبر ’ما انٹی بنگارم’ کی کامیابی کے ساتھ خوب صورتی سے جڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سمانتھا روتھ کی فلم ’ما انٹی بنگارم‘ نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی اور دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے جبکہ بھارت میں 33.20 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل