Loading
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈیپارچر پر ایک اور کارروائی میں دبئی جانے والے آصف نامی مسافر سے غیرملکی کرنسی کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔
کسٹمز حکام کی بورڈنگ کے دوران استفسار پر مذکورہ مسافر نے اپنے پاس غیرملکی کرنسی سے انکار کردیا تھا جسکے بعد کسٹمز حکام کی جانب سے کرنسی ڈیکلریشن فارم فراہم کرنے پر مسافر نے 5ہزار امریکی ڈالر ظاہر کیے۔
زبانی و تحریری بیان میں فرق پر مسافر کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں مسافر سے 16لاکھ 42ہزار جاپانی ین، 257اماراتی درہم اور 40 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
مسافر سے برآمد ہونے والی کرنسیوں کی مالیت 10ہزار 491ڈالر کے مساوی ہے۔ حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی ضبط کرلی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل